• esb centre 37 mint road fordsburg 2092, Johannesburg, South Africa.
  • (078) 642-8081
  • info@pasa1.com
DONATE NOW
In pasanews

نیو کاسل پاسا یونٹ کے صدر جناب وقار احمد وڑائچ صاحب نے آج ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا

نیو کاسل پاسا یونٹ کے صدر جناب وقار احمد وڑائچ صاحب نے آج ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا جسمیں نیوکاسل بزنس کمیونٹی کے علاوہ گرد و نواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
ماشاء اللہ لوگ پاسا کی اہمیت و افادیت کو سمجھ رہے ہیں اور جوک در جوک پاسا کے ساتھ مل رہے ہیں اور ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں
چوہدری وقار صاحب کمیونٹی کو متحد رکھنے کی نہ صرف صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ ہر پلیٹ فارم پہ کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے خواہشمند بھی ہیں اور گائے بگاہے اپنا فعال رول کمیونٹی افراد کی فلاح و بہبود اور لوکل کمیونٹی کی بھلائی کیلئے ادا کرتے رہے ہیں ، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے