• esb centre 37 mint road fordsburg 2092, Johannesburg, South Africa.
  • (078) 642-8081
  • info@pasa1.com
DONATE NOW

About Us

  • بسمِ اللہ الرحمٰن الرحیم۔
    پاکستان ایسوسی ایشن سدرن  افریقہ
    تعارُف
    پاکستان ایسوسی ایشن ساؤدرن افریقہ اس خطہ میں مقیم پاکستانیوں کا ایسا پلیٹ فارم ہوگا جس میں تمام پاکستانیوں کو کسی تعصُب ( نسل۔صُوبے۔زبان- رنگ۔عقیدے) سے بالاتر ہوکر برابری کی حیثیت اور مواقع حاصل ہوں گے۔
    ایسوسی ایشن اپنے پلیٹ فارم سے پاکستانی ثقافت کو پروان چڑھانے ، ساؤدرن افریقہ میں پاکستان کے نام کو روشن کرنے اور پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی میں خدمت کے کام کو پہلی ترجیحِ میں رکھے گی۔
    ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے دونوں جانب کے ممالک (پاکستان اور جنوبی افریقہ،ملاوی ،زمبابوے ،سوازی لینڈ،لسوٹو،موزمبیق،نمیبیا،زمبیا ) کے مابین سیاسی ، ثقافتی ،اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ علوم و فنون کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔
    ایسوسی ایشن کے تحت کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جائے گا جو اسلامی جمہوریہء پاکستان کے تشخّص اور ریپبلک آف ساؤتھ افریقہ کے قوانین کے خلاف ہو۔
    ایسوسی ایشن مقامی مُلک کے قوانین کی پابندی کرئے گی اور پاکستانی کمیونٹی کو ان قوانین کی پاسداری کی ترغیب دے گی۔

Khaliq Dad Bhatti

Central President

Ch Abdul Ghafoor

Central Chairman

Sajid Khan

Chairman Supreme Council
  • جان محمد,

    میں جان محمد اتنا کہوں گا کہ انسانیت کی خدمت کرنے میں جو سکون ملتا ہے کسی بھی چیز میں نہیں ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ اس نیک کام میں خود کو آگے لائیں اور پاسا کا ساتھ دیں ۔پاکستان ایسوسی ایشن سدرن افریقہ جنوبی افریقہ کیساتھ ساتھ سدرن افریقہ کے ممالک میں بھی اپنا کام کر رہی ہے۔ جان محمد

  • چوہدری عبدالغفور,

    پاسا کا پلیٹ فورم سدرن افریقہ میں سب سے بڑا ایسوسی ایشن پلیٹ فورم ہے جو ذات پات رنگ نسل سے بڑھ کر سدرن افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور لوکل سدرن افریقہ کمیونٹی کے درمیان اتحاد و بھائی چارے کی فضا کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کام کر رہا ہے آپ بھی اس پلیٹ فورم کا حصہ بنیں اور انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں شکریہ

  • چوہدری وقار وڑائچ,

    اگر ہم اپنے اردگرد لوگوں کا خیال رکھیں تبھی آپ کے زندہ ہونے کا پتا چلتا ہے پاسا کے ساتھ کام کرنے سے پتا چلا زندگی کی حقیقت کیا ہے اور ہمیں اپنی زندگی کس طرح سے گزارنی چاہیے آپ بھی آئیں اور اس ایسوسی ایشن کا حصہ بن کر اپنے حصے کا کام کریں۔

  • خالق داد بھٹی,

    اسلام و علیکم  پاسا کا صدر ہونے کے  ناطے زیادہ نہیں اتنا ہی کہوں گا کہ ہم نے انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اس تنظیم کی بنیاد رکھی ہے اور کوشش کر رہے ہیں کہ ہماری چھوٹی سی کاوش سے اگر لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں ہماری تنظیم کا دائرہ کار جنوبی افریقہ کے علاوہ سدرن افریقہ کے ممالک تک پھیلایا گیا ہے جس میں کافی سارے پاکستانی بھائی اس میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں آئیں آپ بھی اس کام میں اپنا حصہ ڈالیں اور ہماری ٹیم کا حصہ بنیں ۔ شکریہ ، صدر پاسا خالق داد بھٹی 

  • رانا زاہد اقبال,

     یونٹ صدر پاسا جب مجھے اس ایسوسی ایشن کی دعوت دی گی تو میرے چند سوال تھے جو میں نے پاسا کی مرکزی ٹیم سے کیے جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے اس ایسوسی ایشن کا حصہ بننا چاہیے ان کا مقصد صاف تھا جو مجھے سن کر اچھا بھی لگا اور آج میں ان کے ہر پروجیکٹ میں ان کا ساتھ دے رہا ہوں آپ بھی آگے آئیں اور اس کار خیر مین اپنی خدمات پیش کریں،

  • شمریز احمد ,

    میں شمریز احمد صدر پی ٹی آئی ساوتھ افریقہ اتنا کہوں گا کہ پاسا بہت اچھا کام کر رہا ہے پاسا کی پوری ٹیم  بہت نیک نیتی سے ساوتھ افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمت کر رہی ہے کارونا کے ٹائم انہوں نے بنا کسی خوف کے پاکستانیون کو جو کارونا کے مریض تھے ان کی !دیکھ بھال کی اور ان کی صحت کا مکمل خیال رکھا آپ بھی اس کا حصہ بنیں ۔! شمریز احمد  صدر پی ٹی آئی

  • میاں زکریا,

     پاسا کے پلیٹ فورم کے ذریعے ہم کشمیر کے نہتے مسلمانوں کی آواز بن رہے ہیں ۔پاسا  سدرن افریقہ کی وہ تنظیم بن کر سامنے آ رہی ہے جو آج  سے پہلے کوئی نہ بنا سکا پاسا کا پلیٹ فورم خدمت کرنے میں شروع دن سے ہی پیش پیش ہے